'جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے'

Published 10 Oct, 2021 06:24pm
By

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبد القدیر خان کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے۔

اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاڈاکٹرعبدالقدیرخان پاکستان کےدفاع اورسلامتی کی ایک قابلِ فخرتاریخ اور جدوجہد کا نام تھا،ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی۔ پاکستان اورقوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

شہبازشریف نے کہاڈاکٹرعبد القدیرخان نے پاکستان اوراس کے مفادات کےلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔انہوں نے ہمیشہ مادی مفادات کے بجائے پاکستان کےلئے کام کرنا پسند کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.