ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلئے انعامی رقم کا اعلان

Published 10 Oct, 2021 06:01pm
By

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے مجموعی طورپر56 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کوچمچماتی ٹرافی کے ساتھ 16لاکھ ڈالر ملیں گے۔رنراپ ٹیم آٹھ لاکھ ڈالر کی حق دار ہوگی۔

سیمی فائنل ہارنے والی دو ٹیموں کو چارچارلاکھ ڈالر ملیں گے۔

سپر12مرحلے میں میچ جیتنے والی ٹیم کو40ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.