شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید
راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک...
راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان محمد عامر اقبال شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے30سالہ سپاہی محمد عامر اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ISPR
North Waziristan
security forces
terrorism
operation
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.