Aaj News

'بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ہفتہ کو ایک ٹوئٹ...
Updated 02 Oct, 2021 10:12pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ہفتہ کو ایک ٹوئٹ میں فرانس 24 چینل کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی پاکستان کے خلاف بھارتی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ویڈیو میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریپبلک ٹی وی چینل نے ہستی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے بعد پاک فضائیہ کے حملوں کی جھوٹی رپورٹ جاری کی۔ فرانسیسی 24 ٹی وی کے میزبان نے کہا کہ اس خبر میں استعمال کی گئی فوٹیج دراصل ایک ویڈیو گیم سے لی گئی تھی۔

ریڈیو پاکستان

india

fawad chaudhry

federal government

Propaganda