سُبحان اللہ۔۔۔!!! مقامِ ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، تصاویر وائرل
By
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس اجاگر کرنے والی تصویر جاری کی ہے۔
بدھ کو حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے پذیرائی مل رہی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.