نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 5افراد جاں بحق
حیدرآباد میں نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک...
حیدرآباد میں نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد میں لونی کوٹ کےقریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافربس اورٹرالرمیں ٹکرہوگئی ،حادثے کے نتیجے میں 5افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 30زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےکاشکارمسافربس کراچی سے خیرپورجارہی تھی،حادثہ موٹر وے شہر بقاء کے قریب پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی دیگر 2 کاریں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
bus
death toll
Hyderabad
collision
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.