'افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی کےلئے ناگزیر ہے'

Published 28 Sep, 2021 04:55pm
By

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی کےلئے ناگزیر ہے۔افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنےکینیڈا کی ہائی کمشنر سےملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورافغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ رشید نےکہا افغانستان میں پائیدارامن خطےکی ترقی کےلئےناگزیرہے۔افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔افغانستان میں امن کےلئےاپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاافغانستان ایک خود مختار ملک ہے۔افغانستان کوکسی خاص فیصلےپرمجبورنہیں کرسکتے۔وسائل کی کمی سےحکومت چلاناطالبان کیلئےبڑاچیلنج ہوگا۔افغانوں کےلئےانسانی بنیادوں پرامداد کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.