پنجاب حکومت نے لاہور میں کل مقامی چھٹی کااعلان کردیا
By
لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور میں حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پرکل مقامی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کل کی مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کل ضلعی حکومت کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے صوبائی دارالحکومت میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.