Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

'اولمپکس میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ایسوسی ایشن ہے'

وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ...

وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ایسوسی ایشن ہے۔17 سال سے شخصیات نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا جو کہ اب نہیں چلے گا۔

قیوم اسپورٹس کمپلکس پشاور میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ17سال سے شخصیات نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا جو کہ اب نہیں چلے گا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ویژن کے مطابق ملک بھر میں سپورٹس کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نےکہانئےٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے تمام صوبوں میں ٹرائلز جاری ہیں جبکہ دوسری ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اسپورٹس کے حوالے سے شفاف نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس سے اسپورٹس کو ملک بھر میں فروغ ملے گا۔

پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کا کہنا تھا کئی سالوں سے پاکستان اسپورٹس کا گراف کافی نیچے چلا گیا تھا مگر تحریک انصاف کی حکومت اسکو اوپر لانے کے لئے کافی کوششیں کر رہی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

tokyo