ملک بھرمیں نادرا کی تمام سروسزبحال ہوگئیں

Published 26 Sep, 2021 02:55pm
By

اسلام آباد:ملک بھرمیں نادراکی تمام سروسزبحال ہوگئیں، سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث نادرا سروسز معطل کی گئی تھیں۔

ملک بھر میں نادرا کی سروسز 10 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئیں، ‏ترجمان نادرا کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد آج صبح 6 بجکر 50 منٹ پر تمام سہولتیں بحال کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر میں قومی شناختی کارڈ کے سلسلے میں تمام میگا سینٹرز پر سہولتیں بحال ہو چکی ہیں،نادرا سہولت گزشتہ رات 10 بجے سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے معطل کی گئی تھی۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپ گریڈیشن کے بعد اب تمام آن لائن سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.