'طالبان کےساتھ جامع افغان حکومت کےلئے مذاکرت کا آغازکرچکےہیں'

Published 18 Sep, 2021 05:38pm
By

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ طالبان کےساتھ جامع افغان حکومت کےلئے مذاکرت کا آغازکرچکےہیں۔جامع افغان حکومت میں تاجک،ہزارہ اورازبک کوشامل کرنےکےلئے بات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 40 سال کے تنازعے کے بعد موجودہ صورتحال افغانستان میں امن و استحکام لائے گی۔ افغانستان میں امن نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک بالخصوص تاجک صدر سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نےکہا وہ طالبان کے ساتھ جامع افغان حکومت کےلئے بات چیت شروع کرچکے ہیں۔نئی افغان حکومت میں تاجک،ہزارہ اور ازبک کو شامل کرنے کےلئے بات کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.