چین کی پاکستانی حکومت کی چین کیساتھ عملی تعاون اورموثر کوششوں کی تعریف

Published 16 Sep, 2021 08:43pm
By

چین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی حکومت کے چین کے ساتھ عملی تعاون اوران کی موثر کوششوں کوسراہا ہے۔

جمعرات کو بیجنگ میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نےکہا سد ابہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار کی طرح دونوں فریقوں نے ہمیشہ اقتصادی اورتجارتی تعاون پرانحصار کیا ہے۔

ترجمان نےکہا کئی برس سے چین پاکستان کا سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ہم اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کےلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کےلئے تیار ہیں۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.