شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 2...
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، فائرنگ کےتبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے،علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا تھا۔
rawalpindi
ISPR
North Waziristan
security forces
terrorism
operation
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.