ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بالآخر بتا دی

Published 13 Sep, 2021 10:00am
By

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم نے اپنے پہلے ہی ڈرامے "چپکے چپکے" سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرلی تھی، تاہم اچانک ان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب وہ دوبارہ شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی۔

ان کے مداحوں کیلئے یہ اعلان کسی دھچکے سے کم نہیں تھا، لیکن اب انہوں نے خود اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ آخر انہوں نے فیصلہ کیوں کیا۔

ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری باقی انڈسٹریوں سے بہت حد تک مختلف ہے، میں اس فیلڈ میں آئی تو میں ذہنی طور پر مکمل تیار نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میری تعلیم کارپوریٹ سیکٹر سے ہے۔

ایمن سلیم نے کہا کہ میں نے امریکا سے سرمایہ کاری بینکنگ کی، اس کے بعد کلسنٹنٹ کے طور پر کام کیا، اس لئے شوبز انڈسٹری میری تعلیم اور نوکری سے یکسر مختلف شعبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تو سوچا ہی نہیں تھا کہ وہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی بھی ہیں یا نہیں، اسی لئے میں نے ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کی تاکہ سوچ سکوں کہ آیا واقعی مجھے یہ شعبہ اختیار کرنا چاہیے، اور اس کا مستقبل کیا ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.