این سی او سی کی تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید

Published 07 Sep, 2021 09:14am
By

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 6تا30 ستمبر تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور این سی او سی کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.