Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

پی پی ایس سی کےامتحانات کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

لاہور:پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی ) نے امتحانات کیلئے...

لاہور:پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی ) نے امتحانات کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

انسداد کورونا کیبنیٹ کمیٹی پنجاب کی جانب سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ہدایات جاری کئے جانے کے بعد نئی امتحانی پالیسی نافذ کر دی گئی ۔

پبلک سروس کمیشن کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد امتحانات کلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا،آن لائن درخواست میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا نمبر درج کرنا لازمی ہوگا،پی پی ایس سی کو نادرا کے نظام سے منسلک کردیا جائے گا اور امیدوار کے ٹریکنگ نمبر سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی۔

ترجمان پی پی ایس سی نے واضح کیا کہ کورونا سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے بعد امیدوار کو رول نمبر سلپ جاری کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بیرون ملک سفرکرنے والوں کیلئے پنجاب میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگنے کا آغاز ہوگيا ہے اورصوبے کے 5 اضلاع ميں بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

coronavirus

lahore