لاہور میں "امریکیوں کے مالِ غنیمت" کی دکان کھل گئی

Published 31 Aug, 2021 02:00pm
By

افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد لاہور میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال سامان فروخت شروع ہوگئی ہے۔

مقامی صحافی محمد عمیر کے مطابق یہ دکان لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن، شمع چوک میں واقعہ ہے۔

دکان میں امریکی فوجیوں کے زیر استمال یونیفارم، جوگرز، دوربین، گلاسز، خفیہ کیمرے اور دیگر سینکڑوں چیزیں دستیاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سامان افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد سمگلنگ کے ذریعے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پہنچ رہا ہے جہاں اس کی فروخت کا عمل جاری ہے۔

دکان کی تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.