باجوڑ: افغان سرزمین سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ، دو سپاہی شہید

Published 29 Aug, 2021 09:13pm
By

بین الاقوامی سرحد پرافغان سرزمین سے دہشتگردوں نےپاکستانی علاقے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کردی۔ دو سپاہی شہید جبکہ جوابی کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں نے بین الاقوامی سرحد پر افغان علاقے سے باجوڑمیں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے رہائشی 28 سالہ سپاہی جمال اورچترال کے رہائشی 21 سالہ سپاہی ایاز شہید ہوگئے۔

خفیہ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نےدہشتگردوں کی طرف سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئےامید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ اور مستقبل کی انتظامیہ دہشتگردوں کو اس طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.