مریم نواز کی بہو نے "بھارتی ڈیزائنر" کا جوڑا پہنا۔۔۔؟

Published 23 Aug, 2021 03:21pm
By

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب گزشتہ شب لندن کے مقامی ہوٹل لینسبرو میں منعقد ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جنید صفدر اور ان کی شریک حیات کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کا برائیڈل جوڑا موضوعِ بحث بن گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عائشہ سیف نے بھارت کے مقبول و معروف ڈیزائنر "سبیاساچی" کا تیار کردہ برائیڈل لباس پہنا۔ تصاویر میں عائشہ سیف کو بھارتی طرز کے ہلکے گلابی رنگ کے دلکش لہنگے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر: ڈان امیجز بذریعہ زہرا فوٹوگرافی
تصویر: ڈان امیجز بذریعہ زہرا فوٹوگرافی

سبیاساچی کے آفیشل انسٹاگرام پر موجود دُلہن کی تصویر میں بھی لڑکی بالکل اسی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ "ویڈ می گڈ" کے مطابق سبیاساچی کے عروسی لباس کی قیمت کا آغاز تقریباً 3 لاکھ بھارتی روپے سے ہوتا ہے جب کہ کام کی نفاست اور انداز کے مطابق اس قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سبیاساچی کا تیار کردہ دیپیکا پڈوکون کا عروسی لباس تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے کا تھا۔ اس سے قبل کئی بالی وڈ دوشیزائیں سبیاساچی کا تیار کردہ لباس اپنی شادی کیلئے منتخب کرچکی ہیں جن میں دیپیکا پڈوکون سمیت گلوکارہ نیہا ککڑ اور اداکارہ انوشکا شرما شامل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.