پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو ویزوں کا اجراء

Published 22 Aug, 2021 01:42pm
By

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کی جانب سے 28 ماہ بعد ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو اسائنمنٹ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو بڑی تعداد میں اسائنمنٹ ویزے جاری کے ہیں، دونوں ملکوں نے رواں برس 15 مارچ تک جمع کروائی گئی تمام درخواستوں پر ویزے جاری کےر ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے 33 اہلکاروں کیلئےویزے جاری کئے جبکہ پاکستان کے 7 سفارتی اہلکاروں کو بھارت کی جانب سے اسائنمنٹ ویزا ملے، دونوں جانب سے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا 28 ماہ بعد ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اسائنمنٹ ویزوں کیلئے15 جون تک آنے والی درخواستوں پر ویزے جاری کےہ جانے پر اتفاق کا امکان ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو مزید ویزے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے ممالک دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں، سفارتی اہلکاروں اور سفارت خانے کے عملے کیلئے اسائنمنٹ ویزا جاری کرتے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.