Aaj News

رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کردیا

کراچی:سندھ میں اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق...
Published 16 Aug, 2021 02:43pm

کراچی:سندھ میں اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کردیا۔

فیس بک پر نصرت سحر عباسی کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے پردہ کرنے سے متعلق وضاحت کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک جس کے دل میں جس وقت ایمان ڈالتا ہے انسان اس کو قبول کرلیتا ہے، اللہ نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں، مجھے بھی ایمان کی ہدایت ملی ہے۔

karachi

sindh

Hijab

MPA