'پاکستان میں بیٹھ کر فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں نے افغان صورتحال پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں'

Published 14 Aug, 2021 06:22pm
By

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو پاکستان میں بیٹھے ہیں، اس کے خلاف اوراس کی فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام صرف اسی صورت میں محفوظ ہیں جب ملک کے ادارے مضبوط ہیں۔ ہم اپنی آزادی اور ملک کو اہمیت دیتے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ افغانستان کے حکمران نے کئی دہائیوں تک اپنے ملک کولوٹا اور اداروں کی ترقی پر سرمایہ نہیں لگایا.

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.