' فیک نیوز اور پروپیگنڈے کی لڑائی کے لیے صف بندی ضروری ہے'
By
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے بھارت اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کی لڑائی کے لیے صف بندی ضروری ہے، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہیئے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.