Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

کھاد ملا پکوان کھانے سے ایک ہی خاندان کے 24 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ سوکوٹو میں غلطی سے کھاد ملا پکوان کھانے سے ایک...

نائیجیریا کے صوبہ سوکوٹو میں غلطی سے کھاد ملا پکوان کھانے سے ایک ہی خاندان کے 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

افریقا نیوز کے مطابق صوبائی کمشنر صحت ڈاکٹر علی انامہ کے مطابق یہ واقعہ ڈانزانکا نامی دیہات میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 24 افراد نے نمک کے بجائے اپنے کھانے پر کھاد چھڑک دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی اور دو اسپتال میں زیر علاج لے لیے گئے۔

کمشنر صحت نےعوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس واقعے سے سبق سیکھتے ہوئے مضر اشیاء کو کھانے پینے کی چیزوں سے دور رکھیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

Nigeria