مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کے درمیان نکاح طے

Published 11 Aug, 2021 10:26pm
By

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کے درمیان نکاح طے پاگیا.

مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں نکاح کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے کہا میرے بیٹے جنید کا عائشہ سے 22 اگست کو نکاح ہے. بدقسمتی سے میں اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکوں گی.وجہ یہ ہے کہ بوگس کیسز کے باعث ای سی ایل میں نام ہے.

مریم نواز نے مزید کہا جب ماں کا انتقال ہوا اسوقت بھی میں جیل میں تھی. میں باہر جانے کےلئے اس حکومت سے درخواست نہیں کروں گی. میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں.

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.