Aaj News

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کورونا سے متاثر، خود کو قرنطینہ کرلیا

سڈنی:آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کورونا وائرس سے متاثر...
Published 02 Aug, 2021 09:50am

سڈنی:آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے،جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، شہرہ آفاق کرکٹر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدخود کو قرنطینہ کرلیا ۔

شین وارن اتوار کی صبح سے بہتر محسوس نہیں کررہے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا،جو مثبت آیا ہے۔

coronavirus

sydney

quarantine

Shane Warne