وزیر اعظم کی ایف بی آرکی جانب سےجولائی میں ریکارڈ محاصل کی وصولی کی تعریف

Published 31 Jul, 2021 11:26pm
By

وزیر اعظم عمران خان نے جولائی کے مہینے میں ریکارڈ محصولات جمع کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ 410 ارب روپے کے محصولات جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ رہے ہیں اور یہ اس ماہ کےلئے طے شدہ ہدف سے 22 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پائیدار اقتصادی ترقی اور بحالی کےلئے حکومتی پالیسیوں کا عکاس ہے.

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.