پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

Published 30 Jul, 2021 12:14pm
By

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پشاور کےعلاقے کارخانو مارکیٹ کےسامنے سڑک پر دھماکا ہوا ہے،پولیس کےمطابق پولیس موبائل کودستی بم سےنشانہ بنایاگیا ۔

دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا،دھماکے کے بعد پولیس اورریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.