آزاد کشمیر انتخابات: عوام کا جھکاؤ کس طرف۔۔۔؟

Published 24 Jul, 2021 10:15am
By

آزاد کشمیر انتخابات پر گیلپ سروے کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کو سب سے مقبول جماعت قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چوالیس فیصد حمایت کے ساتھ کشمیریوں کی سب سے پسندیدہ جماعت ہے، جب کہ نون لیگ بارہ اور پیپلز پارٹی کو صرف نو فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔

گیلپ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کی سڑسٹھ فیصد عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا ہے، جبکہ بلاول بھٹو اننچاس اور شہباز شریف اڑتالیس فیصد حمایت حاصل کر سکے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

PPP