Aaj News

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد،لاہور ،کراچی:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کےدوسرے روز بھی...
Published 22 Jul, 2021 09:10am

اسلام آباد،لاہور ،کراچی:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کےدوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں آج بھی نمازِ فجر کے بعد سے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز منہ مانگا معاوضہ مانگنے والے قصائیوں کے مزاج بھی اب نیچے آگئے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں بعض مقامات پر اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکی ہیں جس سے تعفن میں اضافہ ہورہا ہے۔

Pakistan

karachi

Islamabad

lahore

Eid