فوادچوہدری کا مودی حکومت کے مخالفین کے فون ٹیپ کرنے پر اظہارتشویش

Published 19 Jul, 2021 12:24pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر اظہار تشویش کرتےہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، مودی حکومت کی پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کیلئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،مودی حکومت کی پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.