Aaj News

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ نے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ...
Published 18 Jul, 2021 09:25pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا کیس 72 گھنٹے میں سلجھ جائےگا۔ملزمان کو جلد گرفتارکرلیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحقیقات کررہے ہیں، کڑیاں مل رہی ہیں۔بھارت نے اس معاملے کو بہت اچھالا، بھارت کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے اور معاملہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہاداسوواقعے کی چین سے ملکر تحقیقات کررہے ہیں۔چینی حکومت جانتی ہےکہ پاکستان اپنی بساط سے زیادہ ذمہ داری ادا کررہا ہے۔

Sheikh Rasheed

federal government

investigation