حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Published 17 Jul, 2021 12:26pm
By

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کرکے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.