Aaj News

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی فیکٹری میں آتشزدگی، 52افراد جاں بحق

ڈھاکا:بنگلادیش کےدارالحکومت ڈھاکا کی فیکٹری میں آگ لگنے سے...
Published 09 Jul, 2021 02:41pm

ڈھاکا:بنگلادیش کےدارالحکومت ڈھاکا کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 52افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ متعدد افراد نے عمارت سے چھلانگ بھی لگائی۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکاکی فیکٹری میں لگنےوالی آگ پر 24گھنٹے بعد بھی قابو پایا نہ جاسکا۔

گزشتہ شام5بجے لگنے والی آگ نے دیکھتےہی دیکھتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لےلیا، واقعے میں 52 افرادجان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیواہلکاروں کے مطابق متعددورکرزکوفیکٹری کی چھت سے ریسکیوکیا،کئی افراد نےبالائی منزل سے چھلانگیں بھی لگائیں،آتشزدگی کی وجوہات کا تاحال تعین نہ کیا جاسکا۔

fire

death toll

Bangladesh

Dhaka