پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم

Updated 09 Jul, 2021 12:11pm
By

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کےججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ضلعی عدلیہ کے ججوں کو تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس بھی چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔

لاہورہائیکورٹ نے احکامات پر عمل نہ کرنےوالے ججز کیخلاف تادیبی کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیربھٹی کی منظوری کےبعد ضلعی عدلیہ کےججز کومراسلہ بھجوادیا گیا،جس میں کہا گیا کہ ضلعی عدلیہ کے جج تمام غیرسرکاری واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.