کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج

Published 02 Jul, 2021 01:31pm
By

کوئٹہ میں گزشتہ روزایئر پورٹ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کا مقدمہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا،مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ کےقریب دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.