'وزارت اطلاعات نےمیڈیا ہاؤسز کو 70کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی'

Published 29 Jun, 2021 09:15pm
By

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں وزارت اطلاعات ونشریات نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں میڈیا ہاؤسز کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وزیرچوہدری فوادحسین نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ رقم طویل عرصہ سے واجب الادا تھی۔ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کی مالی مشکلات کم ہوئی ہیں اور میڈیا ہاؤسزکو اس ادائیگی کے بعد تحفظ ملاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر میڈیا ہاؤسز کارکنوں کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے تو یہ ناانصافی ہوگی۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.