بھارت کی طرف سے سرحد پر فوج کی تعیناتی اور دراندازی کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے: چین

Published 24 Jun, 2021 11:03pm
By

چین نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے اس کی سرحد پر فوج کی تعیناتی اور چین کے علاقے میں طویل عرصے سے جاری دراندازی سرحد پر کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ZHAO LIJIAN نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع پر ہمیشہ بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے طے کرنے کی کوشش کی اور اس مسئلے کو دوطرفہ تعلقات سے جوڑنے کی مخالفت کی ہے۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.