'ملک میں انتشار، بے چینی پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی'

Published 24 Jun, 2021 09:37pm
By

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہتے ہیں ملک میں انتشار اور بے چینی پھیلانے کے خواہاں عناصر کو اپنے منصوبوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

لاہورکےعلاقےجوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے سے متعلق ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر 86 فیصد اور ایران کے ساتھ سرحد پر 46 فیصد علاقے میں باڑ لگائی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی اور اقتصادی استحکام حاصل کرلیا ہے اور یہ دشمنوں کےلئے قابل قبول نہیں ہے اس لئے وہ اس طرح کی تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں. تاہم وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب پولیس کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.