'وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان طویل عرصے بعد معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے'

Updated 11 Jun, 2021 05:12pm
By

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد حسین نےکہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ایک طویل مدت کے بعد معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ عوام اور اداروں کے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کے باعث معاشی استحکام حاصل ہوا۔

انہوں نے حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ احتساب کو اصلاحات سے الگ رکھے اور انتخابی اور عدالتی اصلاحات کےلئے حکومت کے ساتھ بات چیت کے عمل میں شریک ہو۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.