جیا علی کا اپنی اور شوہر کی عمر کے حوالے سے حیران کن انکشاف

Published 06 Jun, 2021 01:04pm
By

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے عمر میں پانچ سال بڑی ہیں۔

ادا کارہ جیا علی نے کہا کہ میری عمر 48 برس ہے اور میں اپنے شوہر عمران سے 5 سال بڑی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ان کی فیملی یا ان کو کوئی مسئلہ نہیں، تو برائے مہربانی کوئی بھی اسے کسی قسم کا مسئلہ مت بنائے۔

جیا علی کا کہنا ہے کہ عمر میں کچھ نہیں رکھا، میں نے دیر سے شادی کی اور میں یہ فخریہ کہہ سکتی ہوں، کیونکہ کسی کتاب میں ایسا نہیں لکھا کہ آپ نے 16 سال کی عمر میں شادی کرنی ہے یا آپ 60 سال کی عمر میں شادی نہیں کرسکتے۔

جیا علی نے مزید بتایا کہ ان کی عمران سے دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئی اور پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ کراچی خاص طور پر میرے گھر رشتہ لے کر آئے، وہ انتہائی سچے ہیں جس کی وجہ سے مجھے پسند آئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.