وزارت خزانہ کی پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز

Published 03 Jun, 2021 05:50pm
By

آئندہ مالی سال کے بجٹ کےلئےتیاریاں جاری ہیں۔بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویزآٹھ ارب ریونیو حاصل ہوسکے گا۔

وزارت خزانہ حکام کےمطابق پراپرٹی ٹیکسوں میں نظرثانی سےآٹھ ارب کا اضافی ریونیوحاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےجائیدادوں کے کرایہ سے حاصل ہونیوالی آمدنی پر بھی نظرثانی کی جائیگی جائیدادوں کے کرایہ پرٹیکس نظرثانی سےاضافی چارارب ملنے کا امکان ہے،پراپرٹی کےاضافی ٹیکس سے مجموعی آٹھ ارب حاصل کیے جاسکیں گے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی ٹیکسز پر نظرثانی کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.