Aaj News

آصف زرداری، بیٹی آصفہ بھٹو کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

پیپلزپارٹی کی قیادت نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ ...
Published 02 Jun, 2021 12:47pm

پیپلزپارٹی کی قیادت نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ آصف زرداری، بیٹی آصفہ بھٹو کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

آصف زرداری آج پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر مشاورت کریں گے، بجٹ اجلاس کے دوران پارٹی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے سے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

Asif Ali Zardari

Islamabad

asifa bhutto