Aaj News

بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے...
Updated 31 May, 2021 03:42pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیاجبکہ اجلاس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اجلاس میں ترجمانوں نے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترجمان معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔

عمران خان بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

economy

Islamabad

imran khan