شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے آئی ایم ایف پربیان حیرت انگیزہے، فواد چوہدری

Published 31 May, 2021 01:07pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر ‏شہبازشریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکےآئی ایم ایف پربیان حیرت انگیزہے،اب تک پاکستان نےآئی ایم ایف سے13.79ارب ڈالرلئے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹوکےآئی ایم ایف پربیان حیرت انگیزہے،آج تک پاکستان نےآئی ایم ایف سے13.79ارب ڈالرلئے،ان میں سے پیپلز پارٹی نے47فیصد اورن لیگ نے35فیصد قرضےاٹھاےجبکہ باقی تمام حکومتوں نےمل کر18فیصدقرضہ لیا ۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مشورہ ہےکہ بات کرنےسےپہلےاپنےریکارڈ دیکھ لیاکریں تاکہ شرمندگی سےبچ سکیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.