Aaj News

‏ پیپلزپارٹی نےپاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مسترد کر دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ...
Published 31 May, 2021 12:56pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 کو مسترد کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اورسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ 'میڈیا مارشل لا' قابل مذمت ہے، یہ میڈیا کو پابندیوں میں جکڑنے کیلئے ہے،بھرپور مخالفت کریں گے ، جرنلسٹ پروٹیکشن بل اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد اس آرڈیننس کی تیاری کرنا حکومت کا دوہرا معیار ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے ہو رہے ہیں، اس اتھارٹی کے تحت میڈیا کی مزید سخت نگرانی کا منصوبہ بن رہا ہے، اس کے بعد میڈیا ادارے یا تو ریاستی ترجمان بن جائے گے یا بند ہوجائے گے۔

Islamabad

PPP

Sherry Rehman

Senator