اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کریں، فواد چوہدری

Published 29 May, 2021 12:11pm
By

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کے بجائے مسلم لیگ ن پر دھیان دیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، مسلم لیگ ن کی کشتی بھنور میں ہے اگر اس سے نکلے تو فضل الرحمان کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کریں۔ پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربے کے بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.