'اپوزیشن کی تنقید کا مطلب سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے'

Published 23 May, 2021 08:49pm
By

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکہتےہیں تمام معاشی اعشاریےمثبت ہونے کا مطلب ہے پاکستانی معیشت اب 'ٹیک آف' کرچکی، اگلے دو سالوں میں ترقی کی یہ شرح انشاء للہ مزید بڑھے گی۔اپوزیشن کی تنقید کا مطلب سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا وباء اور نامسائد بین الاقوامی معاشی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے۔اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

انہوں نےکہا کہ اپوزیشن کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی۔حکومت کے آیندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کےلئے مراعات رکھی جائینگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.