سکھر: خوفناک ٹریفک حادثہ، 13 جاں بحق 32 زخمی

Published 20 May, 2021 08:31am
By

سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ کو حادثہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی، 11 لاشیں روہڑی تحصیل اسپتال جب کہ 2 لاشیں تحصیل اسپتال پنوعاقل منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.