شاہ محمود قریشی کی اسرائیل پر کھل کر تنقید

Published 18 May, 2021 01:51pm
By

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے میں پچیس فیصد شہادتیں فلسطینی بچوں کی ہیں، بجلی، گیس اور پانی تک نہیں ہے، اسرائیل نے کورونا ٹیسٹ لیبارٹری کو بھی نشانہ بنایا، اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا۔

ترکی سے آج نیوز سے گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے گا، فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.